اداکارہ ریشم خوشی سے نہال، 'شہباز شریف زندہ باد' کے نعرے لگا دیے

اداکارہ ریشم خوشی سے نہال، 'شہباز شریف زندہ باد' کے نعرے لگا دیے
پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ریشم نے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگا دیئے۔

تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد جہاں ان کے حامیوں کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف زندہ باد کا نعرہ لگا دیا ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by therealresham (@therealresham)





اداکارہ ریشم نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھیوں نے بہت سی ویڈیوز بنائیں اور نعرے لگائےمگر اب وقت آگیا ہے کہ میں بھی نعرہ لگا دوں اور میں تہہ دل اور خوشی سے یہ نعرہ لگا رہی ہوں شہباز شریف زندہ باد۔

https://twitter.com/ShamaJunejo/status/1512830211334807563?s=20&t=mMrdvcO23Jl2KOBIvJgRxQ

اس کے برعکس دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں ریشم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تعریف کرتی رہی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویریں بھی بنواتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف کو پارلیمنٹ کا نیا قائد ایوان چن لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو نامزد کیا تھا تاہم پوری جماعت کے اراکین نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

نیا وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 342 نشستوں پر مشتمل نیشنل اسمبلی میں کم از کم 172 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا۔