Get Alerts

عمران خان کے خلاف سیاسی اتحاد تیار؟ زرداری کی نوازشریف سے صلح کرنے کی کوشش، پاکستان کا امریکہ کو انکار

عمران خان کے خلاف سیاسی اتحاد تیار؟ زرداری کی نوازشریف سے صلح کرنے کی کوشش، پاکستان کا امریکہ کو انکار

گذشتہ سال آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہت اہم بیان دیا تھا کہ ہم نارمیلائزیشن کرنا اور جیو اکنامکس کی جانب توجہ دینا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں عمران خان کو سمجھا کر انڈیا کیساتھ کچھ تجارت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پھر انہوں نے اچانک وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنا فیصلہ بدل دیا، نجم سیٹھی



 



ایک اہم چیز تھی وہ امریکا کیساتھ تعلقات کی بحالی تھا۔ امریکی حکومت کے اوپر بھی بہت دبائو تھا کہ وہ پاکستان کیساتھ اپنے معاملات کو نارمل کرے لیکن absolutely not کرکے یوتھیوں کو خوش کر دیا گیا، نجم سیٹھی



 



عمران خان کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی چھٹی ہونے والی ہے، عمران خان اپنی ''لائف آفٹر پولیٹیکل ڈیتھ'' کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے سوچ لیا ہے کہ وہ عوام میں یہ بیانیہ لے کر جائیں گے کہ اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن نے مجھے سازش کے تحت اقتدار سے نکال دیا ہے، نجم سیٹھی



 



اب اسٹیبشلمنٹ کچھ آپشنز کو دیکھنے کیلئے تیار ہو چکی ہے۔ کیونکہ ان کو پتا چل چکا ہے کہ جتنی بدنامی عمران خان کا ساتھ دینے سے ہوئی، وہ آج تک نہیں ہوئی تھی اور اگر ایسا ہی حال رہا تو وہ خود بھی ایکسپوز ہو جائیں گے، نجم سیٹھی