جب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا، سرکاری ملازمین

جب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا دھرنا جاری رہے گا، سرکاری ملازمین
اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے سرکاری ملازمین نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ جب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوگا تب تک دھرنا جاری رہے گا.

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ميں حکومتی کميٹی اور سرکاری ملازمين کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات رات گئے تک جاری رہے اور حکومتی نمائندوں نے دعویٰ کیا کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ مزاکرات کامياب ہوگئے اور ملازمین کی تنخواہوں ميں 20 فيصد اضافے کی يقين دہانی کرائی گئی ہے جب کہ گرفتار کیے گئے سرکاری ملازمين کو رہا کرنے کا بھی فيصلہ کیا گیا ہے تاہم سرکاری ملازمین نے موقف اپنایا کہ نوٹیفیکیشن کے اجرا تک دھرنا جاری رہے گا اور ان کو حکومتی وعدوں پر یقین نہیں ہے.

حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیساتھ مذاکرات میں وزير داخلہ شيخ رشيد احمد، وزیر دفاع پرويز خٹک اور علی محمد خان شریک تھے.