Get Alerts

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر 

سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق19 مئی کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع تھی تاہم ان کا یہ دورہ مؤخر ہوگیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر 

سعودی ولی عہد کا وہ دورہ جس کا یہاں بہت چرچا تھا اب ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مؤخر ہوگیا ہے۔

اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پرآئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مؤخر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے ۔

سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران دی تھی اور اسے شہزادہ محمد بن سلمان نے قبول بھی کرلیا تھا۔

اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحیٰ کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے۔ اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایاجائےگا۔

شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح کا تجارتی وفدچند روز قبل پاکستان پہنچا تھا۔ دورے کے دوران پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا گیاتھا۔سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پہنچا تھاوفاقی وزیرمصدق ملک اور جام کمال نے سعودی وفد کا استقبال کیا تھا۔

سعودی وفد 40 سے 50 افرد پر مشتمل تھا۔ سعودی وفدنے 2 روز پاکستان میں قیام کیاتھا جبکہ تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل تھیں۔سعودی تجارتی وفد پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کیں تھیں اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ بھی لیاگیاتھا۔قبل ازیںوزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان دورے کی دعوت دی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کی تھی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیاتھا۔دونوں رہنماؤ ں نے مکہ مکرمہ میں ہونے والی ملاقات میں کئے گئے فیصلو ں پر اظہار اطمینان کیاتھا۔ وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح کا وفد بھیجنے، سرمایہ کاری کے حوالے سے شکریہ ادا کیا تھا۔وزیر اعظم نے شاندار میزبانی، سرمایہ کاری کے حوالے سے جامع پروگرام دینے پر اظہار تشکر کیاتھا۔