Get Alerts

میری ساس سے زیور اتار لیا گیا، سوچیں میری ازدواجی زندگی کیسی ہو گی؟ آئی جی سندھ کی دہائی

میری ساس سے زیور اتار لیا گیا، سوچیں میری ازدواجی زندگی کیسی ہو گی؟ آئی جی سندھ کی دہائی
شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں سے  آئی جی سندھ کلیم امام کے عزیز و اقارب بھی نہ بچ سکے۔

کراچی میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے بتایا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے، سوچیں میری ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی مثبت حکمت عملی اور لائحہ عمل سے شہر میں بڑے جرائم پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ہے جب کہ انسداد اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے بھی پولیس شب وروز مصروف عمل ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کی کئی دوسری وجوہات بھی ہیں جنہیں باقاعدہ ایڈریس کرکے ختم کرنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔