شہباز شریف حکومت کیخلاف بڑے شہروں میں پی ٹی آئی کے جلسوں سے کوئی دباؤ نہیں آئے گا۔ تاہم عمران خان ایسا کرنا چاہتے ہیں تو انھیں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنا پڑے گا۔ کراچی سمیت دیگر شہروں میں جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، مزمل سہروردی
ہم میں سے بہت سارے لوگ عمران خان کے نئے بیانیے کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔ اس وقت موجوہ حکومت کے لوگ جس طرح عمران خان فریمننگ کررہے ہیں یہ اس کے ٹریپ میں آگئے ہیں وہ بیانیہ بنانے کے ماہر ہیں، ضیغم خان
پاکستان کے معاشی چیلنجز بہت ہی سنگین ہیں۔ حکومت کا سب سے پہلا کام آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال کرانا ہے۔ اس کی بحالی کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے جو اقدامات اٹھانے کیلئے کہا ہے، حکومت کو ان پر لازمی عملدرآمد کرانا ہوگا، خرم حسین
پیٹرولیم مصنوعات پر عمران خان نے جو ریلیف دیا تھا، اسے سب سے پہلے ختم کرنا ہوگا۔ اس وقت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر جو سہولیات ختم کی جائیں گی، اس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کس حد تک اضافہ ہوگا؟، خرم حسین