پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کا اعلان کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ  الیکشن کیلئے 11 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔


امیدواروں کے نام پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کئے گئے۔


 بلاول بھٹو کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو اسلام آباد سے سینیٹ  انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کی تجویز ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے  فرحت اللہ بابر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔


https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1360220854244769794

پیپلز پارٹی سندھ سے نامزد ہونے والے امیدواروں میں جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور شہادت اعوان امیدوار ہوں گے۔


ٹیکنو کریٹ کی نشست پر فاروق نائیک، شہادت اعوان اورکریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔


خواتین کی نشستوں پر خواتین نشستوں پر پلوشہ خان، اور خیرالنساء مغل پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی جبکہ رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی۔