سابق سپیکر ایاز صادق میں کرونا کی تشخیص: مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے 8 سے زائد رہنما کرونا کا شکار

سابق سپیکر ایاز صادق میں کرونا کی تشخیص: مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے 8 سے زائد رہنما کرونا کا شکار

پاکستان مسلم لیگ کے ایک اور سینیئر رہنما سردار ایاز صادق میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس جکے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت میں شامل ہونے والے 9 سے زائد رہنماؤں میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے۔


 مسلم لیگ  ن  کے صدر شہباز شریف  جو خود بھی اس وقت کرونا مثبت ہونے کے بعد قرنطینہ ہیں نے ایاز صادق کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔


https://twitter.com/CMShehbaz/status/1271344788323725312

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایاز صادق انتہائی شریف انسان اور سینیئر سیاستدان ہیں جنھوں نے بطور سپیکر قومی اسمبلی کے معاملات بااحسن خوبی سرانجام دیے۔


یاد رہے کہ حال ہی میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ و پلاننگ احسن اقبال، جماعت کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیر اور اہم رہنما طارق فضل چوہدری, مئیر اسام آباد انصرمجید اور پنجاب کے سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ 


جب  کہ ان کے ساتھ ساتھ دیگر  ن لیگی سیاسی رہنماؤں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔


بی بی سی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما احسن اقبال  کے حوالے سے ایک بیان شائع کیا ہے جس کے مطابق حسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو کورونا کا شکار کروانے کا ذمہ دار حکومت کا جبری اور انتقامی سیاسی ایجنڈا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے جبری طور پر اپنے انتقامی ایجنڈے کے تحت ہمارے لیے ایسے حالات پیدا کیے ہیں کہ ہم اس وائرس کا شکار ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میرا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر مجھے، شاہد خاقان، طارق فضل اور مریم اورنگزیب کو کرونا وائرس مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کے لیے پیشی کے موقع پر لگا ہے۔'