Get Alerts

اکنامک سروے 2020: شرح نمو منفی، فی کس آمدنی کم، سرمایہ کاری منفی 21 فیصد،قرضوں میں ہوش ربا اضافہ

اکنامک سروے 2020: شرح نمو منفی، فی کس آمدنی کم، سرمایہ کاری منفی 21 فیصد،قرضوں میں ہوش ربا اضافہ
11 جون کو حکومتِ پاکستان نے Economic Survey 2020 پیش کیا۔ یہ سروے معیشت کی سالانہ کارکردگی کی ایک اہم دستاویز ہوتا ہے جو کہ بجٹ اور دیگر حکومتی پالیسیوں کو مرتب کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس سروے کا لب لباب یہ ہے کہ پاکستان کی معیشت ایک بدترین صورتحال سے دو چار ہے اور 1950 کی دہائی کے بعد پہلی بار پاکستان کی معیشت سکڑ رہی ہے۔