کرونا وائرس: 5 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی پاکستان واپس آنے کے لئے درخواست

کرونا وائرس: 5 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی پاکستان واپس آنے کے لئے درخواست

دبئی میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق دبئی میں مقیم  تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کروا چکی ہیں جبکہ  ایسی سینکڑوں درخواستوں کی پڑتال جاری ہے۔ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کراچکے ہیں۔  اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


پاکستانی سفارتی ذرائع  نے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ اگلے ماہ سے اسپشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اورعیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلنے کا امکان ہے۔ قونصل خانے کے مطابق نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں،  17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں جب کہ زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے جو کورونا کےسبب معمول کا فضائی آپریشن بند ہونے سے دبئی میں پھنس گئے۔

جیو نیوز کے مطابق دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، 6 ہزار سے زائد افراد ’اسپیشل فلائٹس‘ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں جب کہ  متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ہے۔