پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ

پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کا فیصلہ
جنگ اخبار کے مطابق پی آئی اے نے ساڑھے تین ہزار ملازمین کونوکریوں سے نکالنے کا باضابطہ پلان بنا لیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی۔ دستاویز کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو فارغ کروانے کے لئے والنٹری سیپریشن اسکیم تیار کی گئی ہے.

پی آئی اے نے اسکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے۔ وی ایس ایس اسکیم کے تحت نکالے جانے والے ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی۔

والنٹری سیپریشن اسکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا.