سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھ؟ : حکومت کا 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھ؟ : حکومت کا 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانے کا فیصلہ

سرکاری  ملازمین کے احتجاجی دھرنے  پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد انکی ڈیمانڈز ماننے کی بات کرنے بعد اب حکومت نے اگر مگر کرنا شروع کردیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات  کے مطابق  حکومت نے 18 محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی سمری کےمطابق، ایوان صدر، ایوان وزیر اعظم ، سینیٹ و قومی اسمبلی، ایف بی آر، محکمہ صحت، نیب، اعلیٰ عدلیہ، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس، اے ایس ایف، آئی بی، پارلیمانی افیئر ڈویژن اورپی آئی اے کے ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ نہیں دیا جائےگا۔


سمری کے مطابق ایسے ملازمین جنہیں پہلے ہی 100 فیصد ایڈہاک ریلیف مل رہا ہے انہیں بھی اضافہ نہیں ملے گا۔


واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سرکاری ملازمین نے تنخواہیں نہ بڑھانے پر اسلام آباد میں شدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کیا۔