پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

پاکستان 18 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا. دونوں ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے اور میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض پانچ رکنی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زمبابوے کے اینڈریو پائی کرافٹ کو سیریز کے لیے آئی سی سی میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

18 اپریل۔ پہلا ٹی20 : احسن رضا اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ٹی وی امپائر)، راشد ریاض ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)۔

20 اپریل۔ دوسرا ٹی20: آصف یعقوب اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز )، احسن رضا( ٹی وی امپائر)، فیصل آفریدی ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری )۔

21 اپریل۔ تیسرا ٹی20: احسن رضا اور آصف یعقوب ( آن فیلڈ امپائرز )، راشد ریاض ( ٹی وی امپائر)، علیم ڈار ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری)۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

25 اپریل ۔ چوتھا ٹی20 : فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب ( ٹی وی امپائر )، احسن رضا ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری )۔

27 اپریل۔ پانچواں ٹی20:  راشد ریاض اور فیصل آفریدی( آن فیلڈ امپائرز )، علیم ڈار ( ٹی وی امپائر)، آصف یعقوب ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری )۔

پاکستان 18 اپریل کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا. دونوں ٹیموں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان سکواڈ

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان، زمان خان، اسامہ میر

ریزرو کیٹیگری: حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا

نیوزی لینڈ سکواڈ

مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، کول میک کونچی، زیک فولکس ، جمی نیشام، ول اوورکے، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی