نیا پاکستان سپیشل: بجلی کی قیمتوں میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نیا پاکستان سپیشل: بجلی کی قیمتوں میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری
نیپرا نے یکساں ٹیرف اصول  کے تحت بجلی محصولات میں 1.95 روپے فی یونٹ (15pc) اضافے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس نے تکنیکی اور قانونی بنیادوں پر سوالات اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریبا دو دہائیوں میں پہلی بار ہر مہینے 50 یونٹ تک کے استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے بھی نرخ بڑھ کر 3.95 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے جو موجودہ دو روپے فی یونٹ ہے۔

ٹیرف میں اضافے کو فوری طور پر پاور ڈویژن نے نوٹیفکیشن کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں یکساں نرخوں کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیرف میں اضافہ کراچی کے کے الیکٹرک پر بھی لاگو ہوتا ہے۔