Get Alerts

’سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کر دکھائیں‘: فواد چوہدری پاکستان میں سمارٹ کرکٹ بال بنانے کے لیے پرعزم

’سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کر دکھائیں‘: فواد چوہدری پاکستان میں سمارٹ کرکٹ بال بنانے کے لیے پرعزم
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سمارٹ کرکٹ بال تیار کرے گا۔ ہم مل کر اس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

کوکا بورا کی جانب سے تیار کی جانے والی سمارٹ بال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کر دکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیزکے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی سمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔

یاد رہے کہ سمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے، اس کی مدد سے گیند کو پھینکتے اور باؤنس کے بعد کی رفتار کا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، سپنرز کی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈر کے ہاتھ کو لگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرز کو مدد ملے گی۔



یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی قیادت میں پاکستان نے کرونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز اور ماسک تیار کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔