انسانیت سیاست سے بالاتر، تیمارداری کو عیادت تک ہی محدود رکھا جانا چاہئے: بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کی ملاقات پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور حکومتی حلقے اس ملاقات کو سیاسی رنگ دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے دو روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ بھٹو کے نواسے بلاول نے ضیاء الحق کے منہ بھولے بیٹے سے ملاقات کر کے اس صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا ہے.
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1105101719418138624
بلاول بھٹو بھی کہاں خاموش رہنے والے تھے، انہوں نے فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر نئے پاکستان میں یوٹرن لینے کا مطلب عظیم لیڈر بننا ہے تو آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ میں یوٹرن لے کر اس صدی کا عظیم لیڈر بن گیا ہوں۔
انہوں نے ٹویٹ کیا، پہلے انسان بنو اور پھر سیاست دان، انسانیت سیاست سے بالاتر ہے، کسی کی تیمارداری کو عیادت تک ہی محدود رکھا جانا چاہئے۔ یاد نہیں جب عمران خان گرے تھے تو نواز شریف ان کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے تھے۔