Get Alerts

پنجاب میں کرونا سے نبٹنے کا نظام موجود نہیں،خوفناک دعویٰ کردیا گیا

پنجاب میں کرونا سے نبٹنے کا نظام موجود نہیں،خوفناک دعویٰ کردیا گیا
گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی قیادت نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا سے نبٹنے کا نظام موجود نہیں۔ کوئی احتیاطی تدابیر موجود نہیں ہے جبکہ ہسپتال عملے کو بیماری لگنے کے شدید خطرات ہیں انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا کی وبا پھیل چکی ہے اور WHO تمام ممالک سے محتاط رہنے کی اپیل کر رہا ہے مگر وزیر صحت پنجاب صوبے بھر کے ہسپتال بند کروانے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تنظیمیں ایم ٹی آئی کو کسی صورت ہسپتالوں میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔یہ غیر انسانی، غیر قانونی اور غیر آئینی بل قانونی اور آئینی تقاضے پورے کیے بغیر پاس کیا گیا۔حکومت نے عدلیہ کے روبرو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر توہیں عدالت کرکے حکومت نے زور زبردستی سے بل پاس کرایا۔اگر کسی بھی ہسپتال پر ایم ٹی نافذ ہوا تو بھر پور ری ایکشن دیا جائے گا۔