Get Alerts

'ہسپتال میں مجھ پر 2 حملے ہوئے، غیر محفوظ ہوں' علی وزیر کا ہسپتال سے جیل واپس بھیجنے کا مطالبہ

'ہسپتال میں مجھ پر 2 حملے ہوئے، غیر محفوظ ہوں' علی وزیر کا ہسپتال سے جیل واپس بھیجنے کا مطالبہ
رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے کہا ہے کہ ان پر ہسپتال میں دو حملے ہوئے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں واپس جیل بھیج دیا جائے یا پھر پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد بھیجا جائے۔

انہیں نے کہا کہ مجھے جیل بھیجا جائے کیونکہ ہسپتال میں میں غیر محفوظ ہوں۔ میں وہاں جانا چاہتا ہوں۔

علی وزیر نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کہتے ہیں کہ مجھے جیل نہیں لے جاسکتے تو پھر اسلام آباد بجٹ اجلاس جس کے لئے میرے پروڈکشن آرڈر جاری ہو چکے ہیں مجھے جانے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس سال میں 1 دفعہ ہوتا ہے جہاں ہر حلقے کا نمائندہ اپنے حلقے کے مسائل کے حوالے سے بات کرتا ہے۔

علی وزیر نے کہا کہ ایک دفعہ جب میں ہری پور میں تھا تب بھی مجھے بجٹ اجلاس میں شامل نہیں ہونا دیا گیا اور اب دوسری دفعہ پھر مجھے اس اجلاس سے محروم رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی غیر آئینی مطالبات نہیں رکھے، میرے دو ہی مطالبات ہیں یا مجھے اسلام آباد بھیجا جائے یا واپس جیل بھیج دیا جائے۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے زیر حراست ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے جاری بجٹ اجلاس کیلئے جاری کیے گیے ہیں۔

علی وزیر نے کہا کہ میں نے 3 سال سے یہ درخواست دی ہوئی تھی کہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لے جایا جائے، لیکن جب میرے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تو مجھے ہسپتال لایا گیا تاکہ میں اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر سکوں۔

علی وزیر نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے، اگر میرے مطالبات نہ مانے گئے تو یہ ہڑتال جاری رہے گی۔

https://twitter.com/IhteshamAfghan/status/1539697519969681408