Get Alerts

اپوزیشن نے ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دیدی

اپوزیشن نے ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دیدی
اپوزیشن نے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے درخواست جمع کروا دی۔

اپوزیشن کی جانب سے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے سیکرٹری قومی اسمبلی کو درخواست جمع کروائی گئی۔

جن اپوزیشن ارکان کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی ان میں سردار ایاز صادق، محسن داوڑ، شاہدہ اختر علی، نوید قمر اور شزہ فاطمہ خواجہ شامل ہیں۔

https://twitter.com/ShazaFK/status/1507305019103666179

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر صاحب کے کمرے کو جانے والے دروازے پر تالا لگا ہے، اسپیکر صاحب کے چیمبر میں جانے والی لفٹ بھی بند ہے، ہم سیکرٹری اسمبلی کو علی وزیرکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کرا آئے ہیں، علی وزیر کا حق ہے کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں۔

https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1507261905722916867

محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کے لیے تازہ درخواست جمع کراتے ہیں، علی وزیر معزز ممبر قومی اسمبلی ہیں اور اجلاس میں شرکت کرنا ان کا قانونی حق ہے۔