Get Alerts

افطار کے بعد ایک گلاس سوڈا واٹر، پیاس بجھائے اور بھاری پن دور کرے

رمضان المبارک میں افطاری کے بعد لاہور، کراچی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں روایتی اور کم قیمت مشروب سوڈا واٹر کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے۔

روزہ دار افطار کے بعد گھروں سے نکلتے ہیں تو ان کا رُخ سوڈا واٹر فروخت کرنے والے سٹالوں کی جانب ہوتا ہے جس کے باعث اس ماہ مقدس کے دوران سوڈا واٹر کی فروخت بڑھ جاتی ہے۔

ظاہر ہے کہ سوڈا واٹر ناصرف گرمی کا ایک بہترین توڑ ہے بلکہ یہ ہاضمے کے لیے بھی مفید ہے اور ظاہر ہے، پیاس بجھانے کے لیے اس سے بہتر اور کم قیمت کوئی دوسرا مشروب تو ہے ہی نہیں۔



شہریوں کا رات دیر گئے تک سوڈا واٹر کی دکانوں پر رش رہتا ہے جو آپس میں ناصرف گپیں لگاتے ہیں بلکہ سوڈا واٹر پی کر ترو تازگی بھی محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین رمضان المبارک کے دوران سحری میں اور افطاری کے بعد زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں اور سوڈا واٹر کا کمال ہی یہ ہے کہ یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے اور نظام انہظام کے لیے بھی بہترین ہے۔