Get Alerts

کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند ہو رہا ہے؟

کیا 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند ہو رہا ہے؟
سوشل میڈیا پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ خبروں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حکومت 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

تاہم، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کی تردید کر دی ہے۔ مرکزی بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی ہے اور پانچ ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہے۔

دوسری طرف کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کے لیے رعایتی قرضہ دینے کا اعلان کیا۔

رضا باقر نے امپورٹرز کے لیے 10 ہزار ڈالرز تک پیشیگی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے امپورٹرز کے لیے بھی پیشگی ادائیگی پر رعایت دیں گے۔