Get Alerts

گلگت بلتستان انتخابات: وزیر اعظم کی طرف سے مفت آٹا بانٹ کر ووٹ خریدنے کا الزام

گلگت بلتستان انتخابات: وزیر اعظم کی طرف سے مفت آٹا بانٹ کر ووٹ خریدنے کا الزام
گلگت بلتستان میں 15  نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا کر مفت آٹا تقسیم کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمان کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگا کر مفت آتا فراہم کرتے دیکھ جاسکتا ہے۔

https://twitter.com/sherryrehman/status/1327143481513553923

الیکشن کمیشن کے رولز کے مطابق کوئی بھی حکومتی عہدیدار گلگت بلتستان میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی پیکج دیا جاسکتا ہے۔ تاہم حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے گلگت کا سیاسی دورہ کیا جہاں انہوں نے کچھ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ علاوہ ازیں جی بی کونسل کے چئیرمین اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی انتخابی مہم میں حصہ لیتے رہے۔ آجکل وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی انتخابی عمل میں سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔