Get Alerts

سعودی عرب حکام نے 12 ہزار افغانیوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے

وزارت داخلہ نے معاملے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی جس میں وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور ملوث افراد کی فہرست تیار کریں گے جس کے بعد ایسے تمام عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سعودی عرب حکام نے 12 ہزار افغانیوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے

پاکستان کے جعلی پاسپورٹس پر 12 ہزار سے زائد افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سعودی عرب نے پاکستانی پاسپورٹس پر جانے والے 12 ہزار افغانیوں کی نشاندہی کی جس پر وزارت داخلہ میں کھلبلی مچ گئی۔ وزارت داخلہ نے 12 ہزار سے زائد افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور ملوث افراد کی فہرست تیار کریں گے جس کے بعد ایسے تمام عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ مراکزسے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کر لیے جس کے بعد ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ مصطفیٰ قاضی اور ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے جبکہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کا ایک حاضر اور ایک ریٹائرڈ ملازم بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے۔

پاکستانی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ  پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔  معاملے کی پوری چھان بین اور نادرا ڈیٹا بھی کاؤ نٹر چیک کر رہے ہیں۔