'پابندی کے بعد ٹی ایل پی کے امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی'

'پابندی کے بعد ٹی ایل پی کے امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی'
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا فیصلہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب پر اثر انداز ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے پر امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی  کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا۔

یاد رہے کہ حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اثر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر بھی پڑے گا۔


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا گیا اور پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے، ہم پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں۔

این اے 249 سے ٹی ایل پی کے ٹکٹ پر مفتی نذیر کمالوی امیدوار ہیں اور ان کا انتخابی نشان کرین ہے۔


ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد امیدوار کرین کے نشان پر انتخاب نہیں لڑسکے گا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا اہل ہوگا۔