کرونا کی عالمی وبا کے سائے میں پاکستانی قوم آج اپنا تہترواں یوم آزادی منا رہی ہے۔ اس حوالے سے گھروں بازاروں کو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم، صدر، وزراع اعلیٰ، گورنرز اور وزرا نے اپنے پیغامات جاری کئے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی و سربلندی کے لئے دن رات کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ سعودی ولی عہد نے صدر مملکت کے نام پیغام میں پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیاْ یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں آج کل بگاڑ آیا ہوا ہے۔
ٹیم نیا دور کی جانب سے تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو۔