رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کے جنوبی شہر شینزین میں برازیل سے لائی گئی فروزن چکن ونگز کے نمونے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وائرس کی تصدیق کے بعد شہر کی حکومت نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آلودہ کھانے کی ترسیل سے کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اس سے دو روز قبل چینی حکام نے انتباہ کیا تھا کہ لاطینی امریکا کے ملک ایکواڈور سے لایا گیا ایک در آمدی کنسائنمنٹ کنٹینر کی سطح سے بھی کرونا وائرس ملا ہے۔ جس کے بعد اس وائرس کے حوالے سے تحقیق کے رخ میں تبدیلی آنے اور اس سے بچاؤ کے ایس و پیز میں بھی بدلاؤ آنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ سمیت یورپ کے کئی ممالک میں ایک بار پھر کرونا نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے جب کہ امریکا کی پانچ ریاستوں میں سکولز کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔