ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ای دستخط متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ورک سپیس کے لیے ڈاکس اور ڈرائیو میں ای دستخط متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ یہ ای دستخط فیچر صارفین کو کسی بھی آفیشل معاہدے پر ٹیب بدلے بغیر گوگل ڈرائیو میں رہتے ہوئے ہی دستخط کرنے کی سہولت دے گا۔
صارفین کے لیے ایک لاک پی ڈی ایف فائل بنائی جائے گی اور دستخط کے مطلوبہ فیلڈ کو پر کر کے درخواست جمع کرا دی جائے گی جو مخصوص وصول کنندہ کو بھیجی جائے گی۔ صارف کو یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ وہ ای دستخط کی درخواست کے سٹیٹس کی نگرانی کر سکے۔ اس دستخط میں نام، نام کے مخفف اور تاریخ شامل ہوں گی۔
تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد دستخط شدہ پی ڈی ایف علیحدہ سے دستخط بنانے والے کی ڈرائیو میں شامل ہوجائے گی اور بطور ای میل درخواست گزار اور دستخط کنندہ کو بھیج دی جائے گی۔