معروف سماجی ویب سائٹ یوٹیوب کی دنیا بھر میں بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں. ذرائع کے مطابق یوٹیوب اور جی میل سمیت گوگل کی دیگر ایپس کا لنک عارضی طور پر ڈاون ہے لہذا پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے انٹر نیٹ صارفین یوٹیوب کھولنے سمیت دیگر ایپس استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔۔ انٹر نیٹ صارفین کو نہ صرف یوٹیوب بلکہ جی میل، گوگل ڈرائیو، گوگل میپس اور گوگل ہینگ آوٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
https://twitter.com/indiatvnews/status/1338453022343528448
ذرائع کے مطابق یوٹیوب لنک ڈاون ہونے کی وجہ کچھ تیکنیکی خرابیاں ہیں تاہم ابھی تک یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے اس پر کوئی رائے نہیں دی گئی۔ ابھی تک کی موصول ہونے والی معلومات کے مطابق یوٹیوب کے علاوہ جی میل بھی بند ہے تاہم Incognito موڈ سے یوٹیوب تک رسائی ممکن ہورہی ہے جبکہ جی میل تک رسائی ممکن نہیں۔
https://twitter.com/HassunMujeeb/status/1338454498533060609