عمران خان کے احتساب کا وقت آپہنچا، صادق اور امین ہونے کا ڈھونگ ختم ہونے جا رہا ہے:دانیال عزیز

عمران خان کے احتساب کا وقت آپہنچا، صادق اور امین ہونے کا ڈھونگ ختم ہونے جا رہا ہے:دانیال عزیز
مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے احتساب کا وقت آپہنچا ہے، اس کے صادق اور امین ہونے کا ڈھونگ ختم ہونے جا رہا ہے۔ تحریک انصاف سات سال سے کیس التوا میں ڈال کر راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا حساب اور تلاشی مانگی جائے تو یہ منہ چھپاتے پھرتے ہیں، اب پھر کہا کہ وقت دیا جائے دلائل کل مکمل کریں گے، ان کے جواب دینے کا وقت آچکا ہے اب عمران خان جواب دینے سے بھاگ نہیں سکیں گے۔

https://twitter.com/ShafiqueArajput/status/1536648587630845957?s=20&t=bE5KAlMcwj9LZM240o6ggg

انہوں نے کہا کہ یہ ہر جگہ غلط بیانی کرتے ہیں۔ کھوکھلے نعرے اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لئے میڈیا کردار ادا کرے۔ ہنگو سے قبر کھودتے وقت نکلنے والی گیس کدھر گئی؟ بجلی برآمد کرنے کے دعوے کدھر گئےَ 333 ڈیم بنانے تھے ایک نہیں بنا سکے۔ بجلی بنانے والا بورڈ سارا مستعفی ہوگیا کہ یہاں کرپشن بہت ہے۔ بلوچستان سے تیل کدھر گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کے کانوں سے مہنگائی کا دھواں نکالا۔ آئی ایم ایف سے جھوٹ بولا۔ اس سے کئے معاہدوں کو توڑا۔ سیاسی مقاصد کے لئے پیٹرول اور تیل کی قیمتیں کم کیں۔ عمران خان کی یہ چالیں ناکام ہوں گی۔

https://twitter.com/ShafiqueArajput/status/1536669665803517954?s=20&t=bE5KAlMcwj9LZM240o6ggg

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ اب روس سے تیل منگوانے کا شوشہ چھوڑا ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ اس قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کیا۔ موجودہ حکومت اگر روس سے گندم خرید رہی ہے تو کیا یہ امریکی غلامی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں آج پھر جھوٹ بولا گیا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ ہفتہ اتوار کو چیف الیکشن کمشنر لاہور جا کر ملتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گالیوں پر لگا رکھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اکبر ایس بابر کو اس لئے نکالا گیا کہ ان کو علم تھا کہ ان کےکیس کھوکھلے ہیں۔ اسی لئے شہزاد اکبر کو نکال دیا۔ہم سات سال سے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں،صادق اور امین ہونے کا ڈھونگ اب سب کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔