'پیپلز پارٹی کی کمپین ضائع، بلوچ الیکٹ ایبلز ن لیگ میں آ رہے ہیں'

فیض حمید کے خلاف شکایت کا معاملہ فی الحال سپریم کورٹ نے متعلقہ وزارت کو ریفر کر دیا ہے۔ وزارت دفاع جنرل فیض حمید کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ فیض آباد دھرنا کس نے کروایا، تحریک لبیک کو کون لے کر آیا، یہ سب کھلی کتاب ہے۔

'پیپلز پارٹی کی کمپین ضائع، بلوچ الیکٹ ایبلز ن لیگ میں آ رہے ہیں'

بلوچستان سے آج 20 سے زائد رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے بلوچستان کی صورت حال خاصی واضح ہو گئی ہے۔ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں کمپین کی تھی مگر اب ان کی کمپین ضائع ہوتی نظر آ رہی ہے۔ تمام الیکٹ ایبلز کا رخ ن لیگ کی طرف ہو گیا ہے۔ یہ کہنا ہے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی صحافی عاصم احمد خان کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں حسن ایوب نے بتایا فیض حمید کے خلاف شکایت کا معاملہ فی الحال سپریم کورٹ نے متعلقہ وزارت کو ریفر کر دیا ہے۔ وزارت دفاع جنرل فیض حمید کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ فیض آباد دھرنا کس نے کروایا، تحریک لبیک کو کون لے کر آیا، یہ سب کھلی کتاب ہے۔ وزارت دفاع تھوڑی ہمت دکھائے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جنرل فیض کے خلاف کارروائی کرے۔

ثاقب بشیر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سائفر کیس میں اوپن ٹرائل کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اوپن ٹرائل نہیں ہوتا تو صحافیوں کو رپورٹنگ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوا جس کے بعد عمران خان کے وکیل نے میڈیا کو اور بات بتائی جبکہ نیب نے اور بات بتائی۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔