حکومت پاکستان نے پی ٹی وی کے 150 سے زائد مستقل ملازمین کو جبری کو طور پر ریٹائرڈ کر دیا۔ پاکیستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کی جانب سے جاری ایک نوٹیفیکشن میں پیٹی وی کے مختلف سکیلوں کے ملازمین کو ریٹائر ہونے کا حکم دیتے ہوئے انہیں فارغ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبری ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں سینئر افسران ، انجینئیرز، ٹیکنیشنز، نائب قاصد، سیکیورٹی گارڈز، ڈرائیورز اور پینل آپریٹرز شامل ہیں۔
ملازمین نے اس ریٹائرمنٹ کو جبر قرار دیتے ہوئے اس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت نے لوگوں کو نوکری دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ نوکری پر موجود افراد کو نکالنے پر تلی ہے۔
https://twitter.com/SanaullahDawn/status/1316034361981108224