عبدالقادر: فاسٹ باؤلنگ کے دور میں لیگ سپن کو زندہ کر دینے والا شخص

عبدالقادر: فاسٹ باؤلنگ کے دور میں لیگ سپن کو زندہ کر دینے والا شخص
دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ عبدالقادر انتقال کر گئے۔ انہیں 6 ستمبر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ کرکٹ کے مداح انہیں گوگلی ماسٹر کے نام سے جانتے ہیں۔ عبدالقادر نے فاسٹ باؤلرز کے دور میں بطور لیگ سپنر پوری نسل کو متاثر کیا۔ گوگلی ماسٹر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 15 ستمبر 1955 کو پیدا ہوئے۔ 14 دسمبر 1977 کو انگلینڈ کے خلاف لاہور میں ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا جبکہ ایک روزہ کرکٹ کا آغاز۔ 11 جون 1983 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیل کر کیا۔ عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں کی 111 اننگز میں 236 وکٹیں حاصل کی۔ ایک اننگز میں 56 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کرنا ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ گوگلی ماسٹر نے 104 ون ڈے میچز کھیل کر 132 وکٹیں حاصل کیں۔ عظیم لیگ سپنر نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 1990 میں لاہور میں کھیلا۔ انہوں نے آخری ایک روزہ میچ 2 نومبر 1993 کو شارجہ میں کھیلا۔ عبدالقادر نے 2009 میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا