Get Alerts

سب کو نیا میثاقِ جمہوریت اور میثاق معیشت کرنا چاہیے، خواجہ سعد رفیق

سب کو نیا میثاقِ جمہوریت اور میثاق معیشت کرنا چاہیے، خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا، لہٰذا ریاستی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ کوئی راستہ نکالیں۔

لاہورمیں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف کو زنجیر نہ پہنائی جائے، اپنے مؤقف پر قائم رہ کر اپنے مقاصد حاصل کریں گے، سب کو نیا میثاقِ جمہوریت اور میثاق معیشت کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کا چورن بند اور انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو تلخیاں اور نفرتیں بڑھیں گی، ملک کو آگے بڑھانے کے لیے نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا، کبھی اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیا، ریاستی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ کوئی راستہ نکالیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست مسترد کرتے ہیں، ملک سیاستدانوں نے چلانا ہے، جمہوریت کے سوا کوئی نظام نہیں چل سکتا۔