لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اگست کی رات تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔
تحریک انصاف نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جشن آزادی سے ایک روز قبل جلسہ کیا تھا اور اس دوران خواتین سے بدسلوکی کا واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔
واقعے کی ویڈیو نجی ٹی وی چینل پر شیئر کی گئی ہے جس میں جلسے کے بعد خواتین سے بدتمیزی دیکھی جاسکتی ہے۔
https://twitter.com/A_mutalib_bhati/status/1558797353561329668
ویڈیو میں خواتین کو خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا۔
اس حوالے سے چینل نے دعویٰ کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص انکلیوژر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوژر میں گھس گئے، اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا۔
ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان دھکے دیتے رہے۔
دوسری جانب ایک اور ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو یوم آزادی کے کیک کے لیے لڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو رحیم یار خان کے شہر لياقت پور کی ہے جہاں کیک کے لیے پی ٹی آئی کارکنان آپس میں ہی لڑپڑے۔