Get Alerts

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے وزیروں کو انکے کتے قرار دے دیا

بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے وزیروں کو انکے کتے قرار دے دیا
بلاول بھٹو زرداری آج  مسلم لیگ ن کے رہنام شہباز شریف کو ملنے کےلیئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تھے۔  جہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کئی معاملات پر بات کی۔

تاہم اس وقت صورتحال دل چسپ ہوگئی جب ایک صحافی نے بلاول سے سوال کیا کہ جلسے کے روز آپ اور آپ کی قیادت تقریریں کر رہے تھے اور عمران خان اپنے کتوں کو کھانا کھلارہے تھے اور کسی کو وہ خاطر میں نہ لائے۔ 

https://twitter.com/AsadAToor/status/1338806373774020608

اس پر سوال پورا ہونے سے قبل ہی بلاول بھٹو نے قدرے حاضر دماغی سے جواب دیتے ہوئے  صحافی کو مخاطب کیا ور کہا کہ برائے مہربانی میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ عمران خان کے وزیروں کے لیئے ایسے الفاظ کا استعمال نہ کریں۔

اس موقع پر پریس کانفرنس میں کئی قہقہے بھی لگے۔

یاد رہے کہ جس وقت  اتوار کے روز لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ جاری تھا تب وزیر اعظم عمران خان نے چد تصاویر ٹویٹ کی تھیں جس میں وہ اپنے پالتو کتوں کو کھانا کھلاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔