''ساگ'' خراب کرنے کی سزا، ایگریکلچر یونیورسٹی کے دو اساتذہ معطل

''ساگ'' خراب کرنے کی سزا، ایگریکلچر یونیورسٹی کے دو اساتذہ معطل
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے دو اساتذہ کو ادارے کا ساگ خراب کرنے پر معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ 20 ستمبر 2021ء کو یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کی جانب سے دونوں پروفیسرز صاحبان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انھیں PEEDA کے سیکشن 6 کے تحت 90 روز کیلئے ان کے عہدوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/akifzeb/status/1471166833650585600?s=20

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مقصود احمد بسرا اور ڈپٹی رجسٹرار قمر الدین بخاری کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے معطل کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں دونوں اساتذہ کیخلاف جاری کیا جانے والا یہ نوٹیفیکیشن آج دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن چکا ہے۔

اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پروفیسر شہزاد اور قمر الدین بخاری کو ساگ خراب کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا تھا۔