اسلام آباد: نمل یونیورسٹی میں کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی سیل

اسلام آباد: نمل یونیورسٹی میں کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی سیل
وفاقی دارالحکومت میں نمل یونیورسٹی میں کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کو سیل کردیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق یونیورسٹی کےساتھ کرونا سے متاثرہ طلبہ کے ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کے کرونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔


ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہےکہ نجی اسکول کے تین بچوں میں بھی کرونا وائرس کا شبہ ہوا ہے جس پر متاثرہ کیمپس فوری طور پر بند کردیاگیا اور سکول کے عملے کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔