Get Alerts

'جس بندے کا عدالتیں انتظار کرتی تھیں آج وہ خود پیش ہو کر تفتیش بھُگت رہا ہے'

'جس بندے کا عدالتیں انتظار کرتی تھیں آج وہ خود پیش ہو کر تفتیش بھُگت رہا ہے'
پہلے پولیس عمران خان کے گھر تفتیش کرنے جاتی تھی اور اسے باہر ہی سے واپس بھیج دیا جاتا تھا، اب وہی بندہ ڈی آئی جی آفس میں چار گھنٹے کی تفتیش بھگت رہا ہے۔ جس کے لئے رات کو 10 بجے تک عدالتیں کھلی رہتی تھیں اب وہ صبح صبح اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت پہنچ جاتا ہے، اسے اتنا تو سدھایا جا چکا ہے۔ ہاں ان کے خلاف کیسز سست روی سے چل رہے ہیں مگر قانون اپنا راستہ لے رہا ہے۔ یہ کہنا ہے مزمل سہروردی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں سجاد انور نے بتایا کہ جج زیبا چودھری اور جے آئی ٹی کے ممبران تو چھوٹے افسر ہیں، عمران خان تو ڈرٹی ہیری کہہ کر فوج کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں اور اب بھی دے رہے ہیں۔ عمران خان ارطغرل غازی بنے ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میرے ہاتھ میں تلوار ہے، نیچے گھوڑا ہے اور میں سسٹم کو پاؤں تلے روند سکتا ہوں۔ جس سسٹم نے بھٹو کی قبر کھود دی تھی، نواز شریف کو باہر کر دیا تھا، عمران خان کی اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں لیکن یہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہی کہ انہیں ابھی تک سسٹم سے کیوں مدد مل رہی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اگر کسی جماعت میں شامل ہوں گے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔ حکومت کے پاس عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کے مطابق کروانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔