آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 72 ہزار آن لائن درخواستیں

آن لائن کالج ایڈمشن پورٹل پر انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 72 ہزار آن لائن درخواستیں

پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ہائرایجوکیشن کیلئے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم (OCAS) پر اس سال انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے 2 لاکھ 72 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔


پنجاب کے711 سرکاری کالجوں میں داخلے کیلئے 142529 طالبات جبکہ 129771 طلبا نے درخواستیں دیں۔ پری میڈیکل کیلئے 70 فیصد لڑکیوں اور صرف 30 فیصد لڑکوں نے درخواستیں دیں۔


64 فیصد لڑکوں اور 36 فیصد لڑکیوں نے پری انجینئرنگ میں داخلے کو ترجیح دی۔ ایف اے میں داخلے کیلئے 61 فیصد لڑکیوں 39 فیصد لڑکوں نے درخواست دی۔


آئی سی ایس میں 58 فیصد لڑکوں اور 42 فیصد لڑکیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔ آئی کام کیلئے 69 فیصد لڑکوں‘ 31فیصد لڑکیوں‘ڈی کام کیلئے 92 فیصد لڑکوں  8 فیصد لڑکیوں اور جنرل سائنس کیلئے 57 فیصد لڑکیوں اور43 فیصد لڑکوں نے اپلائی کیا۔