عمران خان اپنے ارد گرد لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ میرے علاوہ ان کے پاس آپشن ہی کیا ہے؟ اب اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ آگئی ہے کہ ایک ایسی بدنام حکومت جو عوام کو ڈلیور نہ سکی اسکے ساتھ نہیں چلا جا سکتا اور اب وہ آپشنز پر غور شروع کریں گے۔ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں
عمران خان اگر اسمبلیاں توڑنے کا آپشن استعمال کرتے ہیں تو یہ کوئی نیوکلئیر آپشن نہیں۔ نیوکلیئر آپشن یہ ہوگا کہ وہ کہیں کہ جیسے ڈی جی آئی ایس آئی لگانا میرا اختیار ہے تو ویسے ہی آرمی چیف کو میں عہدے سے برطرف کر رہا ہوں۔ پھر کیا ہوگا؟ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں
موجودہ صورتحال میں آرمی رولز کے مطابق جنرل فیض کو ہر حال میں نومبر کے بعد ایک کور کی کمان کرنی ہے۔ عمران خان کے پاس اب آپشن ہے کہ سمری پر نومبر کی کسی تاریخ کے حساب سے دستخط کر کے دنیا کو کہیں کہ دیکھیں جی سول سپریمیسی کر لی، فوج کا بھی کام ہوجائے۔ نجم سیٹھی خبر سے آگے میں
افسوسناک بات یہ ہے کہ اس ملک میں اس وقت ہونے والی تمام بحثیں اور بیانیئے جادو ٹونے اور پتلوں میں سوئیاں گاڑھنے کے ارد گرد گھوم رہے ہیں۔ کوئی منطقی بات کوئی عقلی شعوری بات ہو ہی نہیں رہی۔ رضا رومی خبر سے آگے میں