چیف جسٹس بتائیں کون انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے؟ مریم نواز کے عدلیہ، نیب پر تابڑ توڑ حملے

چیف جسٹس بتائیں کون انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے؟ مریم نواز کے عدلیہ، نیب پر تابڑ توڑ حملے
مریم نواز نے ایک بار پھر ٹویٹر کے ذریعئے پاکستانی سیاست میں دھماکے دار اینٹری دی ہے  اور عدلیہ پر نامعلوم اطراف سے دباؤ کے بارے میں نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ انہوں نے ایک ہی تھریڈ میں متعدد ٹویٹس کے ذریعئے لکھا کہ یاد رہے کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم اسی مقدمے میں ہے جس میں خود سزا دینے والے جج ارشد ملک نے نواز شریف کی نا صرف بیگناہی بلکہ بلیک میلنگ اور دباو میں زبردستی فیصلہ دلوائے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ جج صاحب کب کے گھر جا چکے مگر فیصلہ آج بھی جوں کا توں

جج ارشد ملک کو تو گھر بھیج دیا گیا مگر اس سے یہ نہیں پوچھا کہ نواز شریف کو سزا کس کے کہنے پر دی ؟ بلکہ نواز شریف کو ہی دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا؟
مقدمہ تو یہ ہونا چاہیے تھا کہ جج کے اعترافِ جُرم کے بعد سزا کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے؟ اگر سزا ہی قائم نہ رہتی ہو تو واپسی کیسی ، گرفتاری کیوں ؟