گزشتہ 24 گھنٹے: پاکستان میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹے: پاکستان میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں
ویسے تو وفاقی حکومت نے  کئی صںعتوں اور کاروباری شعبوں کو کھلنے کی اجازت دے کر لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم پاکستان میں کرونا کے حوالے سے کچھ اچھی خبریں نہیں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ صرف کل کے روز میں 17افراد اپنی جانوں سے گئے۔ جبکہ کیسز کی تعداد میں بھی اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے جن کی اب مجموعی تعداد 6800 سے تجاوز کر چکی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز کی تعداد میں اضافہ پشاور میں دیکھا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا کا  اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ضرور آئی لیکن اس غلط فہمی میں کوئی نہ رہے کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ ہمیں اس وبا کے ساتھ زندگی گزرے گی جس کے لئے  ہمیں تیار رہنا ہو گا۔انھوں نے بتایا کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ جن چھ اضلاع میں وائرس کے کیسز سامنے نہیں آئے ان میں آمدورفت کو کم کیا جائے تاکہ ان اضلاع کو بچایا جا سکے۔

جب کہ کراچی میں ایسے معمر افراد کے حوالے سے بھی خبر رپورٹ ہو رہی ہے جو ہسپتال میں یا تو مردہ حالت میں لائے جاتے یا مرنے کے قریب ہوتے ہیں اور انکے چیسٹ ایکسرے میں انکے پھیپھڑوں کی حالت تشویشناک دیکھی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اعداد و شمار کے ساتھ بتا چکے ہیں کہ پاکستان میں کرونا کے پھیلنے  کی شرح کسی بھی یورپی ملک یا امریکا سے کم ہرگز نہیں ہے۔