Get Alerts

صدر مملکت نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین تعینات کر دیا

صدر مملکت نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین تعینات کر دیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دیتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے موجودہ چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ سے ادارے کا چئیرمین تعینات کیا گیا.

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت اسلامی نظریاتی کونسل کی 12 خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی.

ڈاکٹر قبلہ ایاز کو بطور چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مسلسل دوسری دوفعہ تعینات کیا گیا. اس سے قبل انہیں نومبر 2019 میں اسلامی نظریاتی کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 1975میں پشاور یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹرز کیا بعد ازاں 1985 میں یونیورسٹی آف ایڈن برا سے اسلامک اور مڈل ایسٹرن سٹڈی میں پی ایچ ڈی کی تھی۔

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، پیر ابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بطور ممبران اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا  جبکہ محمد حسن حسیب الرحمٰن اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا سمیع الحق کے بیٹے حامد الحق حقانی بھی ممبر تعینات کیا گیا.
صدر نے علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری اورپیرزادہ جنید امین کی بطور ممبران منظوری دے دی جبکہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ممبران اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کر دئیے گئے ۔