شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں: عمران خان

شاہ محمود قریشی کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھیجا گیا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کسی اور ملک چلے جائیں۔ لیکن انہوں نے انکارکردیا۔عمران خان،شاہ محمودپرزیادہ اعتمادنہیں کرتے۔

شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو شاہ محمود قریشی پر زیادہ بھروسہ نہیں ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی رہنما ملک کا وزیراعظم بننے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ دعویٰ کیا  ہے صحافی شاہد میتلا نے۔

صحافی شاہد میتلا نے بدھ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں بتایا کہ وہ عمران خان کے ایک قریبی دوست سے ملے، اور انہوں نے صحافی کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پارٹی شاہ محمود قریشی کے حوالے نہیں کی جا سکتی۔

شاہ محمود قریشی کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھیجا گیا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر کسی اور ملک چلے جائیں۔ لیکن انہوں نے انکارکردیا۔ عمران خان،شاہ محمودپرزیادہ اعتمادنہیں کرتےبلکہ جب رہاہوکے آئےتوکہا کہ اسٹیبلشمنٹ نےبھیجاہے۔

وزیر آباد میں جلسے کے دوران گولی لگنے کے بعد   عمران خان ذہنی طور پر جیل جانے کے لیے تیار تھے۔ انہیں معلوم ہے کہ انہیں دو سے تین سال تک جیل ہو سکتی ہے۔

فرح گوگی نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو دھوکا دیا جس کی وجہ سے وہ ان سے ناراض ہیں تاہم ان کے درمیان فون پر بات چیت جاری ہے۔ فرح اور اس کے شوہر نے بدعنوانی کے ذریعے بھاری رقم حاصل کی جس کا علم بشریٰ بی بی کو بعد میں ہوا۔

بشریٰ بی بی اور عمران خان ایک دوسرے سے گہری محبت کرتے ہیں اور وہ اپنے شوہر سے زیادہ بہادری کے ساتھ جیل کا سامنا کریں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے قریبی دوستوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا خیال رکھیں۔

عمران خان سب سے زیادہ اعتماد اسد عمر پر کرتے تھے۔ان کے جانے کا دکھ سب سے زیادہ ہوا،توقع نہ تھی اور وہ بری طرح مایوس ہوئے۔ اسی طرح خان صاحب کو اس وقت دکھ ہوا جب عامر کیانی نے ان سے اور پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی۔