Get Alerts

'الیکشن نتائج بتاتے ہیں مقتدر قوتیں چاروں جانب کھیل رہی ہیں'

عمران خان نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے جن لوگوں کو نامزد کیا ہے یہ تمام وہ نام ہیں جن کا کسی نہ کسی طرح 9 مئی کے ساتھ تعلق ہے۔ ان کی نامزدگی سے لگتا ہے کہ عمران خان ابھی بھی جارحانہ موڈ میں ہیں۔

'الیکشن نتائج بتاتے ہیں مقتدر قوتیں چاروں جانب کھیل رہی ہیں'

2024 کا الیکشن شاید پاکستان کی تاریخ کا واحد الیکشن ہے جس میں ساری پارٹیاں دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے کرتا دھرتا پچ کے چاروں جانب سٹروک کھیل رہے ہیں۔ حکومت سازی میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ناممکن ہے۔ وفاق میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہی مل کر حکومت بنائیں گے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ آصف زرداری کی ن لیگ کے ساتھ ڈیل ہو گئی ہے۔ یہ کہنا ہے مبشر بخاری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں محمد تقی نے کہا دھاندلی کرنے والوں کو بھی نہیں سمجھ آئی کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی مقبولیت کے ری ایکشن میں جو دھاندلی ہوئی اس میں نقصان پشتون، بلوچ اور کراچی کی شہری آبادی کو ہوا۔ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ سوشل میڈیا کی حمایت کو ووٹ کی طاقت میں بدل سکتے ہیں۔ ووٹرز نے پرانی سیاست کو رد کیا ہے۔ پاکستان ان انتخابات سے مزید کمزور ہو کر نکلے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

عبداللہ جان کے مطابق علی امین گنڈاپور سے متعلق پارٹی کے اندر بھی تحفظات ہیں جبکہ دیگر حلقوں میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے جن لوگوں کو نامزد کیا ہے یہ تمام وہ نام ہیں جن کا کسی نہ کسی طرح 9 مئی کے ساتھ تعلق ہے۔ ان کی نامزدگی سے لگتا ہے کہ عمران خان ابھی بھی جارحانہ موڈ میں ہیں۔

نوخیز ساہی نے بتایا مولانا فضل الرحمان جس پچ پر کھیلنا چاہتے ہیں ان کے لیے بہترین صورت حال یہی ہو گی کہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھیں۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔