امریکہ نے 90 وے کی دہائی میں عراقی حکومت کو بھی کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دی تھی؟ ویڈیو وائرل

امریکہ نے 90 وے کی دہائی میں عراقی حکومت کو بھی کرونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دی تھی؟ ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کے حوالے سے کئی رپورٹس آئی ہیں خاص طور پر چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے شہر وہان میں پھیلنے والا وائرس امریکہ سے آیا ہے۔ چین نے اس وائرس کو پیدا نہیں کیا جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ کیا واقعی ہی یہ کوئی بائیولوجیکل ہتھیار تھا یا کوئی تجربہ تھا جو بگڑ گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے بھی یہ بات کی ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ ایک سازش کے تحت پھیلایا گیا ہے۔ یہاں پر ایک بات بہت عجیب ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں عراق کے سابق صدر صدام حسین جن کو امریکہ نے مار دیا تھا، وہ اپنی حکومت کی ایک میٹنگ میں کہہ رہے ہیں کہ امریکہ نے ہمیں دھمکی دی ہے کہ ہماری بات نہ مانی گئی تو وائرس پھیلا دیں گے۔ عربی میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔