سپریم کورٹ انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی لارجر بینچ قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔
کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی۔ سماعت کے دوران ویڈیو لنک پر موجود عمران خان نے وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو پاس بلا لیا اور اپنے چہرے پر تیز روشنی پڑنے کی شکایت کی، شکایت کرنے پر اہلکاروں نے لائٹ کو ایڈجسٹ کر دیا۔ تاہم اس دوران عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ جس میں عمران خان کو نیلے رنگ کی قمیض میں ملبوس دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیشی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سیاسی رہنماؤں سمیت صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا میں نے لکھا تھا کہ عمران خان اپنی 2015-16 کے فٹنس لیول پر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تصویر سے لوگ اب خود بھی عمران خان کی فٹنس دیکھ لیں گے۔
جیسا میں نے لکھا تھا کہ عمران خان اپنی 2015-16 کے فٹنس لیول پر ہیں ۔۔ اس تصویر سے لوگ اب خود بھی دیکھ لیں گے۔۔۔ https://t.co/xKPkvSUiuP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 16, 2024
پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ دنیاوی خدائی دعوے داروں نے کہا تھا ہم عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے نہیں دیں گے۔ ابھی انشاللہ آپ کے بہت سارے اور دعوے بھی غلط ثابت ہوں گے۔
دنیاوی خدائی دعوے داروں نے کہا تھا ہم خان کی ایک جھلک دیکھنے نہیں دیں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2024
ابھی انشاللہ آپ کے بہت سارے اور دعوے بھی غلط ثابت ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قوم کا حقیقی لیڈر، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، اڈیالہ جیل سے 9 ماہ کے طویل عرصے بعد۔
قوم کا حقیقی لیڈر، بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ، اڈیالہ جیل سے نو ماہ کے طویل عرصے بعد!#IKonVideoLink pic.twitter.com/QxImHKuR12
— Rehana Dar (@RehanaImtiazDar) May 16, 2024
زبیر خان نیازی نے عمران خان کی تصویر پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تیرا دیدار لیڈر ساڈی پوری زندگی ہے۔
تیرا دیدار لیڈر ساڈی پوری زندگی ہے ❤️ https://t.co/kvht6tQUAM
— Zubair Khan Niazi (@zubairniazi) May 16, 2024
ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مرشد عمران خان کا دیدار 285 دن بعد۔
مرشد عمران خان کا دیدار 285 دن بعد ❤️#ikOnVideoLink pic.twitter.com/UT4lC3lRYJ
— S A N W A L✨Khan (@Dipty_sanwal65) May 16, 2024
محمد عاصم خان لکھتے ہیں کہ بہت روکنے کے با وجود بھی 285 دن بعد عمران خان کی تصویر لوگوں کے سامنے آ ہی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھ کہ باڈی لینگویج سے صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے موقف پر اب بھی ڈٹ کہ کھڑے ہیں اور انشاء اللّٰہ بہت جلد وہ سرخرو ہو کر نکلیں گے۔
بہت روکنے کے با وجود بھی 285 دن بعد عمران خان کی تصویر لوگوں کے سامنے آ ہی گئی۔ باڈی لینگویج سے صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے موقف پر اب بھی ڈٹ کہ کھڑا ہے۔
— Muhammad Asim Khan (@asimkhan_says) May 16, 2024
انشااللّٰہ اسے طرہ جلد وہ سرخرو ہو کر نکلے گا۔ #wewantimrankhanlive pic.twitter.com/FkOeZHiNfE
وقاص امجد لکھتے ہیں کہ عمران خان کی تصویر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے، یوں لگ رہا ہے جیسے برسوں بعد کپتان کو دیکھ رہے ہیں۔
جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئ ہے خان صاحب کی تصویر۔۔
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) May 16, 2024
یوں لگ رہا ہے جیسے برسوں بعد دیکھ رہے ہیں کپتان کو۔۔
اللہ سلامت رکھے pic.twitter.com/c5pyH6ImDR