ڈبلیو بی بی ایل خواتین کی کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: ہرمن پریت  کور

ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ ڈبلیو بی بی ایل عظیم کھلاڑی پیدا کر رہا ہے۔ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار ڈبلیو بی بی ایل کو دوسری لیگوں سے ممتاز بناتا ہے۔

ڈبلیو بی بی ایل خواتین کی کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: ہرمن پریت  کور

بھارتی ویمن کرکٹر ہرمن پریت  کور نے عالمی خواتین کرکٹ کی ترقی میں ویمن بگ بیش لیگ ( ڈبلیو بی بی ایل) کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو بی بی ایل ایک بہترین لیگ ہے۔جس کے بہت سے مثبت پہلو ہیں اور یہ لیگ عظیم کھلاڑی پیدا کر رہی ہے۔

ہرمن پریت کور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی سطح پر خواتین کی کرکٹ کی ترقی پر ڈبلیو بی بی ایل کے اثرات کے بارے میں پرجوش انداز میں بات کی۔ ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ ڈبلیو بی بی ایل عظیم کھلاڑی پیدا کر رہا ہے۔ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار ڈبلیو بی بی ایل کو دوسری لیگوں سے ممتاز بناتا ہے۔ ڈبلیو بی بی ایل ، ڈبلیو آئی پی ایل ، اور  دی ہنڈریڈ جیسی فرنچائز لیگ عالمی سطح پر خواتین کی کرکٹ کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

تجربہ کار آل راؤنڈر نے اپنے میلبورن رینیگیڈز ٹیم کے ساتھیوں کی جانب سے جاری سیزن میں دوبارہ آگے بڑھنے کے لیے کی جانبے والی جدوجہد اور محنت پر زور دیا۔ انہوں نے مضبوط پرفارمنس دینے کے لیے ٹیم کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہم مومینٹم واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیٹ میں ہر کوئی واقعی سخت محنت کر رہا ہے۔

ہرمن پریت کور نے میلبورن رینیگیڈس فیملی کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں میلبورن رینیگیڈس کے ساتھ اپنے وقت سے لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ ٹیم کے اندر دوستی لاجواب ہے اور میں گھر جیسامحسوس کر رہی ہوں۔

ہرمن پریت کور ڈبلیو بی بی ایل میں اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔ خواتین کی کرکٹ پر لیگ کے اثرات کے بارے میں ان کی بصیرت اور میلبورن رینیگیڈز ٹیم کے ساتھ اس کی دوستی T20 کرکٹ کی متحرک دنیا اور خواتین کے کھیل کی عالمی ترقی میں اس کے تعاون کی ایک جھلک فراہم کرتی ہے۔