'بلاول PTI ووٹرز کو راغب کر کے ن لیگ کو سرپرائز دے سکتے ہیں'

کلثوم نواز ہوں یا مریم نواز، نواز شریف کے اپنے گھر کی خواتین نے ہمیشہ ان کی بھرپور حمایت کی مگر ان جیسے سیاسی بزرگ شخص کو خواتین سے متعلق یہ ریمارکس نہیں دینے چاہئیں تھے۔ ن لیگ کے اندر مسوجنی پر مبنی سوچ پائی جاتی ہے اور نواز شریف کو ان ریمارکس پر معذرت کرنی چاہئیے۔

'بلاول PTI ووٹرز کو راغب کر کے ن لیگ کو سرپرائز دے سکتے ہیں'

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اگر پنجاب میں انتخابی مہم کے لیے آئیں گے تو جنوبی پنجاب تک محدود رہیں گے، سکیورٹی خدشات کے باعث وسطی پنجاب میں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے ایسے علاقے سے انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے جہاں مسلم لیگ ن کا ہولڈ تھا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں وہ پی ٹی آئی کے ووٹرز کو اپنی جانب راغب کر کے ن لیگ کو سرپرائز دے سکتے ہیں۔ یہ کہنا ہے مبشر بخاری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں عامر غوری نے کہا لندن سے نواز شریف کا واپس آنا ظاہر کرتا ہے کہ ملکی سیاست کے بارے میں موجودہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کا مائنڈ سیٹ ماضی کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مختلف ہے۔ بلوچستان کو موجودہ تناظر میں بہت اہمیت حاصل ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے نواز شریف سب سے پہلے بلوچستان گئے ہیں۔ ن لیگ کو صرف پیپلز پارٹی چیلنج کر سکتی ہے تاہم لگ رہا ہے کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ والے گھوڑے پر سوار ہو رہے ہیں۔

تنزیلہ مظہر کے مطابق کلثوم نواز ہوں یا مریم نواز، نواز شریف کے اپنے گھر کی خواتین نے ہمیشہ ان کی بھرپور حمایت کی مگر ان جیسے سیاسی بزرگ شخص کو خواتین سے متعلق یہ ریمارکس نہیں دینے چاہئیں تھے۔ ن لیگ کے اندر مسوجنی پر مبنی سوچ پائی جاتی ہے اور نواز شریف کو ان ریمارکس پر معذرت کرنی چاہئیے۔ ایسے ریمارکس کے بعد ان میں اور عمران خان میں فرق نہیں رہ جاتا۔

رضا رومی کی میزبانی میں پروگرام ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔