Get Alerts

سکول میں علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر انتظامیہ کا ایکشن، استاد معطل

سکول میں علامہ اقبال کی نظم پڑھانے پر انتظامیہ کا ایکشن، استاد معطل
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلعی انتظامیہ نے سکول ہیڈ ماسٹر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی شہرہ آفاق نظم ’ لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ پڑھانے پر معطل کردیا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے علاقے بسالپور کے ایک سکول کے ہیڈ ماسٹر کو شاگردوں کو علامہ اقبال کی نظم ’ لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ پڑھنے پر آمادہ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

45 سالہ ہیڈ ماسٹر فرقان احمد کے خلاف انتہا پسند ہندو جماعت ’وشوا ہندو پریشد‘ کے ارکان نے شکایت کی تھی۔ شکایت کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسر کو معاملے کی تفتیش کا حکم دیا تھا۔



محکمہ تعلیم کی تفتیشی ٹیم نے سکول کے ہیڈ ماسٹر کو طلبہ کو علامہ اقبال کی دعا پڑھنے پر آمادہ کرنے کے الزام میں معطل کردیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی سکولوں میں علامہ اقبال کی ایک صدی قبل لکھی گئی نظم ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ بڑے شوق سے پڑھی جاتی ہے۔ لیکن، ’ لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ جیسی دعائیہ نظم پڑھنے پر استاد کو معطل کر دیا گیا ہے۔